حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الفتح الائنس عراق کے سربراہ ہادی العامری نے عراقی حسینی انجمنوں اور انسان دوست تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور نجات کیلئے اقدامات کریں اور اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد اور دونوں ممالک سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس تباہ کن حادثہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔